Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام ملک کی ترقی رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے، نوازشریف

پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی سے نکالیں گے، سابق وزیراعظم
شائع 08 اکتوبر 2023 02:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، مل کر پاکستان کومعاشی بدحالی، مہنگائی سے نکالیں گے۔

لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

نوازشریف نے کہا کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023