Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح ہلاک

اسرائیل کی زکا ریسکیو سروس نے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 09:42pm
مصر کے شمالی بحیرہ روم کے ساحلی شہر اسکندریہ کا منظر -  تصویر: اے ایف پی/ فائل
مصر کے شمالی بحیرہ روم کے ساحلی شہر اسکندریہ کا منظر - تصویر: اے ایف پی/ فائل

مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو اسرائیلی اور ایک مصری شہری ہلاک ہو گیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مصری پولیس اہلکار نے بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کی،

فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی سمیت ایک مصری ہلاک ہو گیا۔

ایکسٹرا نیوز ٹیلی ویژن چینل جس کے مصری سیکیورٹی اداروں سے قریبی تعلقات ہیں، اس نے بتایا کہ حملے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید کہا کہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا، جبکہ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیل کی زکا ریسکیو سروس نے اسکندریہ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023