Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قصور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ میں پولیس انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو پیٹ میں گولیاں لگی تھیں، پولیس حکام
شائع 08 اکتوبر 2023 01:54pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق جب کہ جوابی فائرنگ میں مخالفین کے 3 افراد مارے گئے۔

پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کی دوطرفہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف فریق کی فائرنگ میں انسپکٹر طارق بشیر چیمہ زخمی ہوگئے، انہیں پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور انہیں فوری طور پر جنرل اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹیگیشن تعینات تھا، قصور کے متعدد تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا۔

حکام کے مطابق طارق بشیر چیمہ اور پولیس گارڈز کی فائرنگ سے مخالفین کے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔

firing

rescue 1122

1122