Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

1967 سے پہلے کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست، اسرائیل پر پاکستان کی واضح پوزیشن سامنے آگئی

اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کیا جائے، نگران وزیر خارجہ
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 09:45pm
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس۔ فوٹو — اسکرین گریب
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس۔ فوٹو — اسکرین گریب

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی دشمنی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ فلسطین کی ایک قابل عمل اور خودمختار ریاست کا قیام 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے، شہریوں کی حفاظت اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے کام کرنے کے لیے مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دو ریاستی حل کی بات کی تھی جس کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے کہ کیا پاکستان نے اپنے موقف میں تبدیلی کرلی ہے۔

Palestinian Israeli Conflict

JALIL ABBAS JILANI

Hamas Israel attack 2023