Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا، پی ایم ڈی سی افسر جاں بحق

جاں بحق افسر کی شناخت شبرمرزا کے نام سے ہوئی جو پروجیکٹ منیجر تھے
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 09:40pm

سورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے کی شناخت شبرمرزا کے نام سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت شبرمرزا کےنام سے ہوئی ہے، جو پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر تھے۔

حکام نے بتایا کہ پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائن فیلڈ پر جا رہے تھے، کہ راستے میں دھماکے کا شکار ہوگئے۔

quetta

Quetta Blast