Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے غزہ کو برباد، فلسطیوں کو بے گھر کرنے کا اعلان کردیا

فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں، اسرائیل نے خبردار کردیا
شائع 08 اکتوبر 2023 11:54am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے جواب میں غزہ پٹی کو ”ویران جزیرے“ میں تبدیل کردیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد اعلان جنگ کردیا ہے۔

انہوں نےغزہ پٹی پر رہنے والوں کو کہا کہ وہ اسرائیل کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی میں ہیں، فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔

اسرائیلی رہنما نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کے حماس کے حملے کا زبردست انتقام لیں اور اس کے تمام ٹھکانوں کو نشان بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام نوجوانوں کی قیمتی جانوں کا بھی بدلہ لیں جنہوں اس حملے میں جانیں گنوائی ہیں۔

مزید کہا کہ ہم غزہ کو ویران جزیرے میں بدل دیں گے، میں غزہ کے شہریوں سے کہتا ہوں، تمہیں اب جانا ہو گا، ہم پٹی کے ہر کونے کو نشانہ بنائیں گے۔

Hamas

Hamas Israel attack 2023