Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

8 اکتوبر کا زلزلہ: ہولناک سانحے کو 18 سال بیت گئے

زلزلے میں 88 ہزار اموات ہوئیں اور 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے
شائع 08 اکتوبر 2023 10:49am
5 اکتوبر زلزلے کے بعد عکس بند کی گئی تصویر۔ فوٹو:فائل
5 اکتوبر زلزلے کے بعد عکس بند کی گئی تصویر۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 18 سال بیت گئے۔

18 سال قبل 8 اکتوبر 2005 کی صبح 8 بج کر 52 منٹ پر ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.6 تھی۔

زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں کو متاثر کیا، اس ہولناک زلزلے میں 12000 طلبہ اور 1500 سے زائد اساتذہ سمیت 88 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، جب کہ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

زلزلے میں 5 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے، سینکڑوں کلومیٹر سٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات تباہ ہوئے، جب کہ درجنوں اسکول مکمل طور پر قبرستانوں میں بدل گئے۔ کئی علاقوں میں قائم عمارتیں اور اسپتال زمین بوس ہوگئے، اور ملبے کے نیچے دب کر اسپتال انتظامیہ کے افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو چکے تھے، مختلف اضلاع سے رابطہ بھی کٹ چکا تھا، پہاڑی و دشوار گزار علاقوں میں ان حالات میں ریلیف کا کام اور بھی مشکل ہو چکا تھا، ایسے نامسائد حالات میں یہ ذمہ داری بھی افواجِ پاکستان کے کندھوں پر آ پڑی، جس نے خندہ پیشانی کے ساتھ اسے قبول کیا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور بحالی کے کاموں کے لئے فوری طور پر افسران اور جوانوں پر مشتمل 50,000 جوانوں کو بھیجا گیا، جنہوں نے عوام اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ریسکیو کیا، سڑکیں بحال کیں۔

محبت وایثار کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے تاریخ پاکستان میں درخشاں باب کا اضافہ کر دیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا 8 اکتوبر 2023 کے موقع پر پیغام

صدر پاکستان عارف علوی نے قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے ساتھ ظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر آزاد کشمیر، کے پی اور اسلام آباد میں تباہی کی یاد دلاتا ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ 2005 سے اب تک ہم متعدد آفات کا سامنا کرچکے ہیں، آفت نے ہمارے قومی عزم کا امتحان لیا، اور اس کے ساتھ ہمارے اتحاد، ہمدردی اور استقامت کے شاندار جذبے کو بھی نکھارا۔

EARTHQUAKE IN PAKISTAN

5 october