Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں کے کون میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد

کورین گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے
شائع 07 اکتوبر 2023 11:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سعودی عرب میں کے کون میوزیکل کنسرٹ منعقد ہوا جس میں کورین گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں کے کون (K Con) میوزیکل کنسرٹ کی رعنائیاں اور میوزیک مستی سے مزہ دوبالا کرنے کے لیے ہزاروں سعودی، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی پہنچے جہاں کورین گلوکاروں نے اپنے منفرد انداز سے جہاں اپنی آواز کا جادو جگایا وہیں اپنے ڈانس سے بھی ماحول کو خوب گرمائے رکھا۔

جس پر شائقین بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے اور پرفارمنس کو خوب پسند کرتے ہوئے گلوکاروں کو خوب داد دی۔

Saudi Arabia

K Con Musical Concert

Korean singers