Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 10:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زربر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

مردان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

بلوچستان

security forces

terrorism

Kech

security forces operation

Terrorists killed