Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں

بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے ریکور کیے، وفاقی وزیر
شائع 07 اکتوبر 2023 09:15pm

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ایک ماہ میں 13 ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا آغاز7ستمبر کو کیا گیا، مہم کو چوری روکنا، بلز ادائیگی بہتر اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

مزید پڑھیں

حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے قومی خزانے پر بھاری پڑنے کا اعتراف

پشاور: بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،231 سے زائد کنڈے ہٹا دیے

بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے ریکور کرلیے گئے

انہوں نے مزید بتایا کہ چوری روکنے اور بلز ادائیگی کے نتائج 15 اکتوبر کو جزوی طور پر نظر آئیں گے۔

اسلام آباد

electricity

Electricity theft

rashid langrial

secretary power division