Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر گرفتار

ملزمان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا
شائع 07 اکتوبر 2023 08:00pm

لاہور پولیس نے پراپرٹی کے جعلی کاغذات تیار کرکے لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدنامہ زمانہ سابق انسپکٹر ریاض عباس کو گرین ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

سابقہ پولیس انسپکٹر ریاض عباس اشتہاری ہونے کے ساتھ ساتھ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، اغواء اور فراڈ جیسے درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔

ملزم کی بیوی بھی کئی مقدمات میں اشتہاری ہے۔ ملزمان لوگوں کی جائیدادوں کے جعلی کاغذات تیار کرکے ان پر قبضہ کرتے تھے اور پھر پولیس سے سازباز کرکے اپنے اوپر درج مقدمات کو خارج کرواتے تھے۔

اپنے خلاف مدعی مقدمے کو اسلحہ سے ڈرا کر اور فیس بک پر اپنے جعلی پولیس مقابلوں کی ویڈیو دکھا کر خاموش کروا دیتا۔

lahore police

Fake documents

arrested former police inspector