Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، زیادتی برادشت نہیں کریں گے، محمود اچکزئی

سرحدوں پر سکیورٹی اہلکاروں کو معلوم ہے کونسی اشیاء اسمگلنگ ہورہی ہیں، سربراہ پی کے پی کے میپ
شائع 07 اکتوبر 2023 07:51pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے لیکن کسی کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین موجود ہے، کوئی بھی غیر قانونی رہاش اختیار نہیں کرسکتا۔

انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، زیادتی برادشت نہیں کریں گے، ہندوستان میں سکھ، عسیائی، ہندو اور مسلمان سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور غیرقانونی رہاش پذیر افراد کے لیے قوانین موجود ہیں۔ بلاجواز رات کو کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گئے۔

اچکزئی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قانون ہے، افغان مہاجرین کو بھی ہم نے آباد کیا ہے، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد سے غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی ہے، سرحدوں میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو سب معلوم ہے کونسی اشیاء اسمکلنگ ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف واپس آ رہے ہیں لیکن ن لیگ کے سابق وزراء نظر نہیں آرہے، بلاول بھٹو

لندن سے سعودیہ، دو دسرے ممالک، پھر پاکستان: نواز شریف کی واپسی کا پلان سامنے آگیا

انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے سیاسی رہنماؤں کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں بلوچ پشتون سندھی اور پنجابی سمیت دیگر اقوام آباد ہیں، پنجابی سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں ہمیں بھی صوبہ دیا جائے۔

پی کے پی کے میپ کے جلسہ میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔

Afghan refugees

quetta

Mahmood Khan Achakzai