Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 3 سنچریاں
شائع 07 اکتوبر 2023 06:34pm

جنوبی افریقا نے بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 3 سنچریاں بنائی گئیں۔

ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں 2 سنچریاں بنی ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں 3 سنچریاں بنیں۔

4 میں سے 3 مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا، ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا۔

جنوبی افریقا نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف 3 سنچریاں کیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی، کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں و شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہو سکے

وزیراعظم مودی اورپاک بھارت میچ والے اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اس کے علاوہ انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائیں۔

india

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

dehli

south africa vs sri lanka

break record