آپ اپنا کھانا غلط چبا رہے ہیں، صحیح طریقہ جانیے
ہمارے والدین ہمیں دسترخوان پر اکثر کھانا کھانے کے دوران اسی بات پر ٹوکتے ہیں کہ کھانا آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں تاکہ آپ کو ہضم کرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔
آہستہ آہستہ کھانا آپ کے لئے اپنے منہ کو بھرنے سے بہتر ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح آپ اپنا کھانا چباتے ہیں وہ آپ کے نگلنے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ متاثر کرسکتا ہے؟
کھانا چبانے کا طریقہ آپ کے نظام ہاضمہ پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
اس کے لئے ہمیں چند باتوں کا دھیان رکھنا ہوگا۔
کھانا چباکر کھانا چاہیے
آپ کے کھانا کھانے کے ساتھ ہی ہاضمہ کا سسٹم آپ کے منہ میں شروع ہو جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے کھانے کو مناسب طریقے سے چبانا مناسب ہاضمے کے لئے واقعی ضروری ہے۔
کھانا کیوں چبا کر کھانا چاہیے؟
منہ میں موجود لعاب آپ کے کھانے کو ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جب آپ اپنا کھانا چباتے ہیں تو منہ میں موجود غدود جو لعاب پیدا کرتے ہیں وہ زیادہ محنت کرنے لگتے ہیں اور اس طرح منہ میں لعاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
یہ لعاب کھانے میں موجود کاربس اور چربی کو توڑنے اور اسے نگلنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے معدے کو زیادہ ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا کرنے کا سبب بھی بنتا ہے اورپیٹ کو کھانے کے لئے تیار کرتا ہے۔
اپنے کھانے کو مناسب طریقے سے نہ چبانے سے دراصل بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ضرورت سے زیادہ کھانا
جب آپ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں تو دراصل آپ غذا کو مناسب طریقے سے چباتے نہیں ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ان سگنلز کو بھی نہیں سن رہے جو آپ کا جسم بھیج رہا ہے کہ اسے اب بھی کتنی خوراک کی ضرورت ہے۔ جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیں گے، اور زیادہ کھانے کے نتیجے میں ’میٹابولک سنڈروم‘ نامی حالت پیدا ہوسکتی ہے جس سے کینسر اور ذیابیطس یا دل کی بیماری جیسی دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہاضمے کے مسائل
آر ڈی این کی ایم ایس اور ہیلنگ نیوٹریشن کی بانی جوہانا پی سالازار نے ریئل سیمپل کو بتایا کہ جب آپ صحیح طرح سے چبا کر کھانا نہیں کھاتے تو دراصل آپ چھوٹے، چبانے والے ٹکڑوں کے بجائے اس کے بڑے ٹکڑوں کو نگل رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے پیٹ میں موجود انزائم اور بائل کھانے کے آنے والے ذرات سے نمٹنے کے قابل نہیں ہوپاتےاور اس طرح اپ کی غذا سوزش، گیس، بدہضمی یا قبض کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
ہلدی، نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل کا بہترین حل
سینے میں جلن
جب آپ اپنا کھانا چباتے ہیں تو آپ کا پیٹ ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے کھانے کو جزوی طور پر چباتے ہیں توآپ کا پیٹ اتنا ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا نہیں کرپاتا جو آپ کے کھائے ہوئے کھانے کو توڑ سکے۔ جس کے نتیجے میں سینے میں جلن ہوسکتی ہے۔
غذائی اجزاء
جب آپ کے کھانے کی غذائی تغذیہ کی بات آتی ہے تو چبانا واقعی اہم ہے، کیونکہ اگر آپ اپنا کھانا نگلنے سے پہلے چبائیں گے نہیں (یا اگر آپ اسے کافی نہیں چباتے ہیں) تو آپ کے کھانے میں موجود کاربس، چربی اور پروٹین مکمل طور پر ٹوٹ گے نہیں، جس کی وجہ سے آپ کی چھوٹی آنت آپ کے کھانے میں موجود غذائی اجزاء کو جذب کرنے کے قابل نہیں ہوگی۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے ہرکھانے والی غذا کو تقریبا بیس سے تیس بار چبائیں تاکہ آپ کا کھانا نگلنے سے پہلے مکمل طورپر پیسٹ میں تبدیل ہو جائے۔
Comments are closed on this story.