Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیروں میں چیونٹیاں کاٹتی محسوس ہوں تو پریشان نہ ہوں

جب ٹانگ دماغ کو سگنل بھیجنے میں ناکام ہوجائے تو سن ہوجاتی ہے
شائع 09 اکتوبر 2023 04:58pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اگر مستقل لٹکا کر کسی اونچی جگہ یا کرسی پر بیٹھے رہیں تو ہماری ٹانگیں بے جان محسوس ہوتی ہیں، یا کبھی ہم ایک ہی پوزیشن یا اسٹائل سے کافی دیر تک بیٹھے رہیں تو پیروں میں چیونٹیاں سی کانٹنے لگتی ہیں۔

جب آپ اپنی ٹانگوں کو ایک کے اوپر ایک رکھ کر بیٹھتے ہیں تو اکثر ان میں سے کسی ایک یا دونوں میں بے جان ہونے کا احساس ہونے لگتا ہے۔ جب آپ کو اپنی ٹانگ بے جان یا اس میں چیونٹیاں کاٹتی محسوس ہوں یا جھنجھلاہٹ کا تجربہ ہو تو عام طور پر یہ پریشان ہونے کی بات نہیں ہے۔

آپ کی ٹانگ کیوں سو جاتی ہے؟

بے حسی یا سُن ہوجانا آپ کے جسم کے ہر حصے میں ہوسکتا ہے۔ لیکن عام طور پر یہ آپ کی ٹانگوں ، پیروں ، بازوؤں یا ہاتھوں میں ہوتا ہے۔

یہ اکثراس وقت ہوتا ہے جب آپ بہت دیر تک ایک ہی پوزیشن میں پھنسے بیٹھے ہوں، ایک بازو پر جھکے ہوئے ہوں یا آپ ایسے جوتے پہن رہے ہیں جو مناسب نہیں ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے؟

جب آپ کے اعضاء بے حس ہو جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کے کچھ اعصاب سکڑ گئے ہیں اوراس کے نتیجے میں آپ کی ٹانگ آپ کے دماغ کو سگنل بھیجنے میں ناکام ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنی ٹانگ میں احساس کھو دیتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کی ٹانگ سو گئی ہے۔ آپ کو صرف اپنی ٹانگ یا بازو کی پوزیشن کو بدلنا ہے اور احساس آہستہ آہستہ واپس آجائے گا۔

مزید پڑھیں

ایسے بیٹھنا اب خطرے سے خالی نہیں

ہائی ہیلز پہننے والی خواتین کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟

آج کا ٹوٹکا : گھٹنوں، ٹانگوں اور کمر کا درد ختم کرنے کا علاج

اگر آپ کی ٹانگیں یا بازو بہت زیادہ سو جاتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ بیٹھے نہیں ہیں یا کسی چیز پر جھکے ہوئے نہیں ہیں تو کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے جو آپ کی ٹانگوں میں بے حسی کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ کی ٹانگ اوسط سے زیادہ سو جاتی ہے یا اگر آپ کو اپنے اعضاء میں جھنجھلاہٹ کا احساس ہوتا ہے تو پھر آپ ان میں سے کسی چیز کی شکایت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

وٹامن بی 12 کی کمی، ہرنیا، تھائیرائیڈ کا مسئلہ، ذیابیطس یا فالج۔

لہٰذا، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ٹانگیں بہت زیادہ سو جاتی ہیں تو آپ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

health tips

lifestyle

legs

numbness