Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مس پرتگال کا تاج پہلی بار ایک ٹرانس جینڈر کے سر پر سج گیا

28 سالہ مرینا مچیٹ پیشوارانہ طور پر ایک فالئٹ اٹینڈنٹ ہیں
شائع 07 اکتوبر 2023 01:02pm
تصویر: العربیۃ نیوز/ویب سائٹ
تصویر: العربیۃ نیوز/ویب سائٹ

پرتگال میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کے سر پر مقابلہ حسن کا تاج سج گیا،28 سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ مرینا مچیٹ کو بوربا میں اس اعزاز سے نوازا گیا ۔

مرینا مچیٹ نے ایوارڈ جیتنے سے قبل فائنل کی فہرست میں آنے پراپنی خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’مس یونیورس پرتگال کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے والی پہلی ٹرانس خاتون ہونے پر فخر ہے۔‘

انہوں نے اپنی کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتاتے ہوئے مزید کہا کہ سالوں تک میرے لیے اس میں حصہ لینا ممکن نہیں تھا، اور آج مجھے فائنلسٹ کے اس گروپ کا حصہ بننے پر فخر ہے’’۔

اس سے قبل جولائی میں 22 سالہ ہالینڈ کی ریکی کول بھی مس نیدرلینڈز کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون بنی تھیں۔

مرینا مچیٹ اور کول، مستقبل میں اسپین کی 2018 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹرانس جینڈر انجیلا پونس کی جگہ لیں گی۔

Transgender

Miss Universe

miss portugal

beauty pageant

Marina Machete

Transwomen