Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرتضیٰ وہاب نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

5 نومبر کو کراچی کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ہوں گے
شائع 07 اکتوبر 2023 12:59pm
تصویر/ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس
تصویر/ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس

میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ضلع جنوبی کے آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

مرتضیٰ وہاب نے تین یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پانچ نومبر کو کراچی کے چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی جنوبی سے چیئرمین کے امیدوار ہیں، جبکہ حافظ نعیم نے اسی بنیاد پرمرتضیٰ وہاب کی میئر شپ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

Murtaza Wahab