Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منہ کے چھالے دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

منہ کی چوٹ اور دانتوں کی ناقص صفائی ان چھالوں کی وجہ بنتی ہے
شائع 07 اکتوبر 2023 01:52pm
تصویر: پنک ولا/ویب سائٹ
تصویر: پنک ولا/ویب سائٹ

منہ میں چھالے ہونا کوئی تشویش ناک بات نہیں، عموماً صفائی کا خیال نہ رکھنا منہ میں چھالے کی وجہ بنتا ہے۔

منہ کے چھالے آپ کے کھانے پینے میں ایک طرح سے رکاوٹ بھی بن جاتے ہیں، اور یہ ایک پریشان کن صورتحال ہوتی ہے۔

منہ میں چھالوں کی وجوہات

چھالا کسی بھی وجہ کے بغیر بن سکتا ہے، تاہم یہ منہ کے زخم کی وجہ سے بھی نمودار ہوجاتا ہے۔

اکثر منہ کی چوٹ بھی چھالوں کی وجہ بن جاتی ہے، دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا بیکٹیریا کا سبب بنتا ہے جو منہ میں چھالوں کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مزید پڑھیں:

منہ میں چھالے آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

بیکنگ سوڈا سے منہ کے چھالوں کا علاج

منہ، زبان یا ہونٹوں کے چھالوں کیلئے آسان اور مؤثر ٹوٹکے

ذیل میں موجود ٹوٹکوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ ان چھالوں سے جلد چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

گلیسرین کا استعمال

گلیسرین چونکہ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے، اس لیے اس کو منہ کے چھالوں سے راحت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

گلیسرین کے چند قطروں کو روئی کی مدد سے متاثرہ جگہوں پر30 منٹ کیلئے لگائیں۔

جلد نتائج کیلئے اس عمل کو دن میں کم از کم 3 بار لگائیں، آپ گلیسرین سے بنے ماؤتھ واش کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نمک کا پانی

نمک کا پانی منہ کے چھالوں کو دور کرنے کیلئے ایک بہترین علاج ہے، آدھا کپ گرم پانی میں آدھا چمچ نمک ملا کر اس سے 15 سیکنڈ تک غرارے کریں۔

کم سے کم دن میں دو بار یہ عمل کرنا آپ کو چھالوں سے با آسانی چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

شہد

شہد کو ایک اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ کہا جاتا ہے، یہ جلد کے انفیکشن سے بچاؤ میں بہت مفید ہے۔

اس کیلئے شہد کو کم از کم 20 منٹ کیلئے متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔

ایلو ویرا

ایلو ویراجیل اینٹی فنگل، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے، جو ان چھالوں کو دور کرنے کا ایک بہترعلاج ہے۔

قدرتی ایلو ویرا جیل کو براہ راست چھالوں پر 20 منٹ کیلئے لگائیں، دن میں دو باریہ عمل کرنا آپ کو راحت فراہم کرسکتا ہے۔

ان ٹوٹکوں سے بھی اگر آپ استفادہ حاصل نہ کر پائیں تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

health tips

lifestyle

Hacks

medical research

humanbeing

mouth alcer