Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی شہزادی کیٹ کے ساتھ خصوصی بچے کی معصومانہ شرارت کی ویڈیو وائرل

گُدگُدی کیے جانے پر شہزادی کیٹ فوراً چونکتے ہوئے پیچھے مڑیں لیکن خصوصی بچے کو دیکھ کر انہوں نے کیا کیا؟
شائع 07 اکتوبر 2023 11:26am
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

**بچوں کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں اور باتیں اکثران سے پیارکرنے پرمجبورکردیتی ہیں۔ بات ہو خصوصی بچوں کی تو وہ مزید توجہ اورشفقت کے مستحق ہوتے ہیں۔ برطانوی شہزادی کی ویڈیو سے دکھتا ہے کہ وہ ایسے بچوں کے لیے انتہائی نرم گوشہ رکھتی ہیں۔ **

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے کو شہزادی کیٹ کودوستانہ انداز میں گُدگُدی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لندن کے اسپورٹس سینٹرمیں ایک رگبی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شہزادی کیٹ کو بطورِ مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں خاص بچے(Special Children) بھی موجود تھے، شہزادی کیٹ اس وقت سینٹر کا دورہ کر رہی تھیں۔

سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہ ان خاص بچوں کے ساتھ گفتگو کررہی تھیں، اسی اثنا میں ایک بچہ شہزادی کیٹ کے پاس پہنچا اور آرام دہ اور دوستانہ انداز میں انہیں پشت سے شہزادی کو گُدگُدی کی۔

شہزادی کیٹ فوراً چونکتے ہوئے پیچھے مڑیں لیکن خصوصی بچے کو دیکھ کر خود پرفوری قابو پاتے ہوئے انہوں نے بچے سے دوستانہ انداز میں نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ خوشگوار موڈ میں گفتگو بھی کی۔

ورلڈ کپ جیتنے والی برطانوی وہیل چیئر رگبی ٹیم کے ارکان کے ساتھ کھیلوں کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے شہزادی کیٹ نے ہل شہر کا دورہ کیا تھا۔

تقریب کے دوران شہزادی کیٹ نے ان خاص بچوں اور پیشہ ور کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ کھیلوں میں حصہ بھی لیا۔

children

Down Syndrome

Princess of Wales

Innocent Act