Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروہ اور فرحان نے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سُنا دی

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوشگوار سرپرائز دیا
شائع 07 اکتوبر 2023 10:22am
تصویر: عروہ حسین/انسٹگرام
تصویر: عروہ حسین/انسٹگرام

عروہ حسین اور فرحان سعید ایسی شوبزسیلیبرٹیزہیں جو سبھی کی پسندیدہ ہیں۔ گزشتہ رات لکس اسٹائل ایوارڈ میں شریک اس جوڑی نے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔

کافی عرصے تک ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کیے رکھنے والی اس جوڑی نے کچھ عرصہ قبل مفاہمت کرکے پھر سے ایک خوشگوار زندگی بسرکرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ’ری یونین‘ پر بھرپورخوشی کا اظہار کرنے والے مداحوں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا تھا۔

عروہ آج کل سوشل میڈیا پرنسبتاً کم متحرک ہیں، حالیہ پوسٹ میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب سے اپنی اور فرحان کی دلکش تصویر شیئر کرتے عروہ نے خوشگوار سرپرائز دیا۔

فرحان اور عروہ جلد اپنے پہلے بچے کا استقبال کریں گے۔ اسی مناسبت سے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، ’آج رات ہم 3 ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

لکس اسٹائل ایوارڈز: بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ یمنی زیدی کے نام

اداکارہ عروہ حسین کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہوگئیں

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

مداحوں نے عروہ کی جانب سے دیاجانے والا اشارہ فوراً سمجھتے ہوئےاس خبر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی بہن ماورا حسین، ساتھی اداکار ایمن خان، منال خان، صبور علی، زارا نور عباس، کنزہ ہاشمی اور نادیہ حسین سمیت کئی شوبزشخصایت تبصروں میں دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

Instagram

lifestyle

Urwa Hocane

Farhan Saeed

Parents To be

First child