Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگال ٹائیگرز نے 157 رنزکا ہدف 35 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 04:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینزورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دھرم شالہ میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 157 رنزکا ہدف بنگال ٹائیگرز نے 35 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی اننگز

بنگلہ دیش کو بھی پہلا نقصان جلدی اٹھانا پڑا، 19 کے اسکور پر اوپنر تنزید حسن 5 رنز بناکر حسن رن آؤٹ ہوئے جبکہ 27 کے اسکور پر لٹن داس بھی 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد مہدی حسن میزاز اور نجم الحسن نے تیسری وکٹ پر 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مہدی 57 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ کپتان شکیب الحسن 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر نجم الحسن شنتو 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی اننگز

افغان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 37.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ افغان ٹیم کو دوسرا نقصان 83 رنز پر اٹھانا پڑا، رحمت شاہ 18 رنز بناکر شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

رحمان اللہ گرباز کے آؤٹ ہوتے ہی افغان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، نجیب اللہ زادران 5، محمد نبی 6، راشد خان 9، مجیب الرحمان ایک اور نوین الحق صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 3، 3، شوریف الاسلام نے 2 جبکہ متفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے، کوشش کریں گے کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

افغانستان کا اسکواڈ

افغان ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

بنگلہ دیشی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن، توحید ہردوئے، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، تسکین احمد، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کے دن کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جارہا ہے۔

afghanistan

india

cricket

Bangladesh

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

ban vs afg