Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف دو چمچ سیب کا سرکہ روزانہ، رکھے تندرست وتوانا

یہ نہ صرف کھانے سے پہلے بلکہ بعد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
شائع 07 اکتوبر 2023 10:04am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سیب کو اپنی غذا کا حصہ بنانا انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے، سیب کا سرکہ بھی اپنے اندر کچھ ایسی ہی غذائیت سموئے ہوئے ہے۔

سیب کا سرکہ ہمارے جسم میں میٹابولزم کو بڑھاتے ہوئے وزن میں نمایاں کمی کرتا ہے، ایک قدیم زمانے سے طبی خصوصیات کے سبب اس کو استعمال کیا جارہا ہے۔

سیب کا سرکہ کب اورکتنا استعمال کرنا چاہئے

ماہرین روزانہ کی بنیاد پر1 یا 2 چائے کے چمچ سیب کے سرکے کی مقدار کو کافی قرار دیتے ہیں۔

چونکہ یہ بھوک اور کیلوری کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے اس کو کھانے سے پہلے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کالا نمک آپ کو کتنا فائدہ دے سکتا ہے

ناشتئے میں یہ غذائیں کھانا وزن اور دیگر مسائل میں اضافے کا باعث ہیں

ہمارے مختلف شوق کس طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں

جبکہ کھانے کے بعد اس کا استعمال بلڈ شوگر ریگولیشن کو بڑھانے اور اضافی چربی(فیٹس) کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ سیب سے چینی کو خمیر کرکے بنایا جاتا ہے، جو انہیں ایسٹک ایسڈ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

ایسٹک ایسڈ سیب کے سرکے میں ایک اہم فعال جزو ہے، جو صحت کے فوائد کے لیے مشہور ہے۔

سیب کے سرکے کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کو یہ بیش بہا فوائد دیتا ہے۔

نقصان دہ بیکٹیریا کو مارنا

سرکہ ہر قسم کے بیکٹیریا اور جراثیموں کو مارنے کی خاصیت رکھتا ہے، لوگ عموماً صفائی ستھرائی کیلئے بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔

ناخن کی پھپھوندی، جوؤں اور کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے بھی سیب کا سرکہ استعمال کیا جاتا ہے۔

سرکے میں موجود اہم مادہ، ’ایسٹک ایسڈ‘ نقصان دہ بیکٹیریا کو بڑھنے سے روکتا ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کرتا ہے۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے

قدیم زمانے سے سیب کا سرکہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کیلئے استعمال ہورہا ہے۔

سیب کا سرکہ انسولین کی حساسیت کو نہ صرف بہتر بناتا ہے بلکہ کھانے کے بعد خون میں شوگر کے جذب ہونے کے عمل کو بھی سست کردیتا ہے۔

وزن میں کمی

سیب کا سرکہ حیرت انگیز طور پرتیزی سے وزن کم کرتا ہے، یہ آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے۔

جب آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہوتا ہے تو آپ کم کیلوریز کھاتے ہیں جو وزن میں کمی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

دل کی صحت

سیب کا سرکہ خون کے ٹرائی گلیسرائڈز، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ یہ دل کو متعدد بیماریوں سے بچاتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

یہ دل کے دورے کے امکانات کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جلد کی صحت کو بہتر کرتا ہے

سیب کا سرکہ خشک جلد اور ایکزیما جیسے جلد کے مسائل کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سیب کے سرکے کا استعمال جلد کے قدرتی پی ایچ کو دوبارہ متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سیب کا سرکہ چونکہ قدرتی طور پر تیزابی ہوتا ہے، اس لیے یہ جلد کے انفیکشن کو بھی ختم کرنے میں مؤثر ہے۔

صحت

health tips

Benefits

healthy lifestyle

apple cider

Vinegar