Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: امجد علی سمیت پی ٹی آئی کے 8 گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

گرفتاری کے وقت تمام پی ٹی آئی رہنما کارنر میٹنگز میں موجود تھے
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 12:31pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرامجد علی سمیت 8 رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی سمیت 8 گرفتار رہنماؤں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

گرفتاری کے وقت تمام پی ٹی آئی رہنما بینکوٹ کارنر میٹنگ میں موجود تھے۔

پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی چیئرمین افتخارخان کو بھی گرفتار کیا تھا، جس کے بعد تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو تھانہ غالیگے منتقل کردیا گیا تھا ۔

اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجدعلی کو کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Swat

Pakistan Tehreek Insaf