Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے

لاریپ کی 4.958 ایکڑ زمین کو اے ڈبلیو ٹی سے اپنے قبضے میں لینے کی منظوری
شائع 06 اکتوبر 2023 10:48pm
کراچی: وزیر بلدیات مبین جمانی کی زیر صدارت لائینز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے، فوٹو ــ فائل
کراچی: وزیر بلدیات مبین جمانی کی زیر صدارت لائینز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے، فوٹو ــ فائل

لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (لاریپ) بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ لاریپ کی 4.958 ایکڑ زمین کو اے ڈبلیو ٹی سے اپنے قبضے میں لینے کے لئے گورننگ باڈی نے منظوری دے دی۔

کراچی میں نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و چیئرمین گورننگ باڈی لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بورڈ کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی وزیر محمد مبین جمانی کا کہنا تھا کہ یہ زمین لاریپ فوری اپنے قبضے میں لے، اس زمین کی سکیورٹی کے لئے لاریپ اپنی یا سرکاری سطح پر انتظامات کو یقینی بنائے۔

اجلاس کو ڈی جی کے ڈی اے نے بتایا کہ یہ زمین وفاق نے اے وی ٹی کو دی تھی جو کہ 2002 میں صدارتی آرڈر کے تحت دی گئی تھی۔ اب عدالت کے احکامات کے بعد حبیب میٹرو سے یہ جگہ 3 ماہ میں خالی کروالی جائے گی۔

karachi

Karachi development

The Lines Area Redevelopment Project (LARP)