Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ”لہور لہور اے“ میلے کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت

15 روزہ تقریبات کے دوران کتب میلے سمیت ڈرون لائٹس اور لیزر شو کا انعقاد ہوگا
شائع 06 اکتوبر 2023 10:29pm
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ”لہور لہور اے“ میلے کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت۔ فوٹو ــ فائل
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ”لہور لہور اے“ میلے کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت۔ فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 15 روزہ ”لہور لہور اے“ میلے کیلئے بہترین انتظامات اور منفرد پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور میں محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ”لہور لہور اے“ میلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میلے کیلئے بہترین انتظامات اور منفرد پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرامز میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کے تاریخی مقامات پر بھی تقریبات کا انعقاد ہو گا اور غیر ملکی سفیروں کو بھی میلے میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں میں مدعو کیا جائے گا۔

یونیورسٹیز کے درمیان تھیٹر کے مقابلے ہوں گے اور الحمراء میں 7 روزہ کتاب میلہ سجایا جائے گا۔

نائٹ نیزہ بازی، کبڈی اور روایتی کھیلوں کے علاوہ جیلانی پارک میں ڈرون لائٹس، لیزر شو سمیت چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کیلئے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

punjab

mohsin naqvi

Lahore Lahore Hai' Cultural Festival