Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیدرلینڈز کو شکست دے کر پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلنڈز 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 09:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔کرک انفو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا آؤٹ ہوگئی۔

راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا، جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 49 اوورز میں 286 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا،پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ۔

تاہم اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل ٹیم کو سنبھالا، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 120 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔

سعود شکیل نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی یہ دوسری ففٹی مکمل کی جس میں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد افتخار بھی 9 رنز پرپویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 7 ویں وکٹ پر 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32 اور محمد نواز 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اختتامی اوورز میں حارث رؤف اور شاہین نے اسکور کو 286 رنز تک پہنچایا۔

تاہم شاہین شاہ آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حارث رؤف 16 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے اور یوں پوری پاکستان ٹیم پاکستان ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز محتاط رہا تاہم پہلی وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر میکس او ڈوڈ 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کولن ایکر مین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ نیدرلینڈز کو ساتواں نقصان سیٹ بیٹر بیس ڈی لیڈا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ محمد نواز کی گیند پر 67 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

اس کےعلاوہ وین بیک نے 28 اور وین دیر میروی نے 4 اور رنز بنائے اور پال وین میکرین نے 7 رنز بنائے، یوں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ ، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بیٹنگ کرنے پر پاکستان کے سعود شکیل کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کا ٹاس

قبل ازیں حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا جہاں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کے کپتان نے کہا کہ کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کے خلاف کامیابی سے کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دے کر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیدر لینڈز کا اسکواڈ

نیدرلینڈز کی ٹیم میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست دے دی

پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ آئی سی سی کی ویڈیو جاری

پاکستان اورنیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا دوسرا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے میچز کا موازنہ

اگر ہم پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے میچز کا موازنہ کریں تو پاکستان ہمیشہ نیدرلینڈز کو زیر کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

ون ڈے فارمٹ میں شاہینوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 6 میچز کھیلے اورقومی ٹیم نے تمام 6 میچز میں نیدرلینڈز کو شکست دی۔

بھارت میں اب تک پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، بھارت میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف اپنا آخری میچ اگست 2022 میں کھیلا تھا، جس میں قومی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

شائقین قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں اور بیشترنے شاہین آفریدی سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں کہ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم کو کامیابی ملے گی، آج کے اس میچ میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

india

cricket

Hyderabad

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

pakistan vs netherland