Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : سعودی سفارتخانہ میں شاہ سلمان ریلیف کی تقریب

پیکیج میں 25، 25 ہزار شیلٹر کٹس اور سرمائی کٹس شامل ہیں، سعودی سفیرنواف سعید المالکی
شائع 06 اکتوبر 2023 08:36pm
اسلام آباد : سعودی سفارتخانہ میں شاہ سلمان ریلیف کی تقریب
اسلام آباد : سعودی سفارتخانہ میں شاہ سلمان ریلیف کی تقریب

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ میں شاہ سلمان ریلیف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں نادار افراد میں 50 ہزار کٹس تقسیم کی جائیں گی۔

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے سعودی سفارتخانہ میں شاہ سلمان ریلیف کی تقریب میں شرکت کی۔

پراجیکٹ کے تحت گرم کپڑے و چادریں، کمبل، سولر پینل، کچن سیٹ، واٹر کولر نادار افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت، نواف سعید المالکی اور ریلیف پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد کا شکرگزار ہوں۔

انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان فاؤنڈیشن گزشتہ 18 سال سے نادار افراد کی مدد کر رہی ہے، ایسی سرگرمیوں سے امت واحدہ کا تاثر ابھر کر سامنے آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اس موقع پر سعودی سفیرنواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پیکیج میں 25, 25 ہزار شیلٹر کٹس اور سرمائی کٹس شامل ہیں، جس سے ساڑھے 3 لاکھ نادار افراد مستفید ہونگے، موسم سرما سے قبل گرم کپڑے چاروں صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Saudi Arabia

Saudi Crown Prince

Saudi investment in Pakistan