Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ کے 7 افغان کیمپوں میں ایک لاکھ افغان مہاجرین آباد

حکومت پاکستان ایک ماہ کے بجائے سال یا 6 ماہ کا وقت دے، افغان شہریوں کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 11:13pm
کوہاٹ کے 7 افغان کیمپوں میں 1500 غیرقانونی افغان مہاجرین آباد ہیں، افغان رہنماء ملک  مجاہد شینواری۔ فوٹو ــ فائل
کوہاٹ کے 7 افغان کیمپوں میں 1500 غیرقانونی افغان مہاجرین آباد ہیں، افغان رہنماء ملک مجاہد شینواری۔ فوٹو ــ فائل

کوہاٹ کے سات افغان کیمپوں میں ایک لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں جس میں سے پندرہ سو سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین آباد ہیں۔

غیر قانونی افغان باشندے کوہاٹ کے سات مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں۔ افغان رہنماء ملک مجاہد شینواری کا کہنا ہے کہ ’جو افغان باشندے یہاں غیر قانونی آباد ہیں ان کی تعداد پندرہ سو ہے‘۔

افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایک ماہ کے بجائے سال یا چھ مہینے کا وقت دے تاکہ ہم تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرکے واپس اپنے وطن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے کاروباروں کی جیو فینسنگ کا فیصلہ، بیدخلی کیلئے کمیٹیاں قائم

غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آرمی چیف

افغان سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بند کریں، ملا محمد یعقوب

کوہاٹ میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ ہمارا پاکستان کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لہذا ہمارے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ ہم سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

Afghan refugees

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

National Apex Committee meeting