Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیر بلدیات سندھ اور میرے بیانیے میں فرق ہے، میئر کراچی

مبین جمانی نے جس سڑک کا افتتاح کیا اس کی منظوری پیپلزپارٹی دور میں لی گئی، مرتضٰی وہاب
شائع 06 اکتوبر 2023 06:00pm
نگراں وزیر بلدیات سندھ اور میرے بیانیے میں فرق ہے، میئر کراچی۔ فوٹو ــ فائل
نگراں وزیر بلدیات سندھ اور میرے بیانیے میں فرق ہے، میئر کراچی۔ فوٹو ــ فائل

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ نگراں وزیر بلدیات سندھ اور میرے بیانیے میں فرق ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان ہماری جماعت کا منشور ہے، پانی چوروں کیخلاف کی جانے والی کارروائیاں رنگ لا رہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اسکیم 33 میں واقعہ علی گڑھ سوسائٹی میں جام اکرام اللہ دھاریجو پارک کا افتتاح کیا۔ تقریب سے کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس سوسائٹی سے قبضہ چھڑوانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد اب اس جگہ کے حقیقی وارث یہاں رہائش پذیر ہیں اور سوسائٹی میں مساجد اور پارک بھی بن رہے ہیں۔

نگراں وزیر بلدیات سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ فیتا کوئی بھی کاٹے فرق نہیں پڑتا، مبین جمانی میرے بڑے بھائی ہیں کل جس سڑک کا انہوں نے افتتاح کیا اس پر ترقیاتی کاموں کی منظوری پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نوازشریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، ان کی واپسی پر اب کوئی سوال نہیں بنتا، شہباز شریف

کوئی ملک تارکین وطن کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، نگراں وزیر خارجہ

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

پانی چوروں کیخلاف جاری کارروائیوں کے مثبت نتائج ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ہائیڈرنٹس پر میٹر لگائے جا رہے ہیں، صنعتی علاقوں سے چوری ہونے والے پانی کے نیٹ ورک کو بھی توڑا جا رہا ہے، کراچی کے شہریوں کے حقوق پر کسی کو ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دینگے۔

mayor karachi

Karachi development

Sindh Caretaker setup