Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ملزم نے وال چاکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی
شائع 06 اکتوبر 2023 04:56pm

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کے خلاف میٹرز آف وال ایکٹ 1995 کے تحت تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم نے مریڑ چوک کے قریب پی ٹی آئی چیرمین کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کی تھی۔

جس کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر دو تین دن میں آرڈر جاری کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

ملزم جاوید اختر عباسی نے وال چاکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔

rawalpindi

imran khan

pti chairman

Wall chalking