Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرحوم مفتی عبدالشکور پشاور کا دورہ کریں گے، دعوت نامہ جاری

وزرات مذہبی آمور نے مرحوم مفتی عبدالشکور کے نام کا دعوت نامہ جاری کردیا
شائع 06 اکتوبر 2023 04:15pm
مفتی عبدالشکور
مفتی عبدالشکور

وزارت مذہبی امور کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا، اور وزارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں 15 اپریل کو انتقال کرجانے والے مفتی عبدالشکور کو ”زندہ“ کردیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری دعوت نامے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ دعوت نامہ 6 اکتوبر 2023 کو جاری ہوا ہے، جس کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبداالشکور کل (7 اکتوبر) پشاور کا دورہ کریں گے۔

دعوت نامے میں واضح لکھا ہے کہ 7 اکتوبر صبح ساڑھے 10 بجے سے دن ایک بجے تک پشاور میں واقع ایک ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مفتی عبدالشکور بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا مرحوم مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور 15 اپریل 2023 کو جاں بحق ہوئے تھے، اور وہ جس کابینہ کا حصہ تھے وہ بھی ختم ہوچکی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری دعوت نامے کا عکس
وزارت کی جانب سے جاری دعوت نامے کا عکس

Mufti Abdul Shakoor