Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھگوڑے یوٹیوبر کی ”را“ ایجنٹ سے مبینہ خفیہ بات چیت کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی

آڈیومیں روہت شرمایوٹیوبر سے پاکستان سیکیورٹی کی معلومات لے رہا ہے
شائع 06 اکتوبر 2023 03:42pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھگوڑے یوٹیوبر کی را سے جڑے روہت شرما سے مبینہ خفیہ بات چیت کی ایک اور آڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے دوبارہ بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے یوٹیوبر کی انڈین ”را“ سے جڑے روہت شرما سے ہوشربا مبینہ خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے دوبارہ بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔

آڈیو میں روہت شرما یوٹیوبرسے پاکستانی سیکیورٹی کی معلومات لے رہا ہے، اور دونوں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

”را“ایجنٹ روہت شرما کہتا ہے کہ شاید فیڈرل کیبنٹ نے ایمرجنسی لگانے کے لئے بولا ہے، یہ کنفرم نہیں۔

جواب میں بھگوڑا یوٹیوبر کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سربراہاں نہیں مان رہے۔

آڈیو میں روہت شرما بھگوڑے یوٹیوبر سے پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے بھی پوچھ رہا ہے، ثابت ہو گیا کہ یوٹیوبر باقاعدہ بھارتی“را“ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ آڈیو میں یوٹیوبر اپنے برطانیہ کے معاملات بھارتی“را“کے لوگوں سے طےکرتے سنا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

تمام دہشت گردوں کی نانی ایک اور سب کے پیچھے“را“ملوث ہے، نگراں وزیرداخلہ

اسلام آباد سے 2 دہشتگرد گرفتار، تعلق بھارتی ایجنسی ’ را’ سے ہونے کا انکشاف

رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارت نے ہردیپ کا قتل پاکستان پر تھونپ دیا

پہلے بھی یہ شر پسند بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے، 9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لیے اکساتا رہا، ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

RAW