Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوائی جہاز میں پُرسکون نیند کیسے لیں؟ ماہرین کی تجاویز

سفر کے دوران نیند نہ لینا ذہنی تھکاوٹ کی وجہ بھی بنتا ہے
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 05:32pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سیر وسیاحت کے شوقین افراد کے لیے سفر بھی کسی تفریح سے کم نہیں ہوتا، لیکن دورانِ سفرنیند نہ لینا ان کے اس ٹرپ میں رنگ میں بھنگ ڈال دیتا ہے۔

سفر کے دوران اگر نیند نہ لی جائے تو تھکن اور نیند کی کمی کے باعث صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ مسافر کو ذہنی تھکاوٹ بھی ہوتی ہے۔

چونکہ فضائی سفر کے دوران اکثر ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں جو مسافروں کو تھکا دیتے ہیں، جس کے بعد اکثر مسافر جہاز میں سونے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ خوشگوار موڈ میں اپنے ٹرپ سے لطف اندوز ہوں۔

جہاز میں پُرسکون نیند کیلئے ماہرین نے سفر پرروانگی سے پہلے کچھ ضروری تجاویز دی ہیں جن پرعمل کر کے آپ اپنے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

جہاز میں بہتر نشست کا انتخاب

کچن اورٹوائلٹ کے قریب سیٹ بُک کرنے سے گریز کریں اورکھڑکی کے قریب سیٹ بُک کروائیں۔

مزید پڑھیں:

اداکار آغا علی کے ساتھ ہوائی جہاز میں کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

ہوائی جہاز کا سستا ٹکٹ خریدنے کے لیے چند مفید تجاویز

شہروزاور سائرہ ہوائی جہاز میں فلم کی پروموشن کرنے لگے

کیونکہ کچن اور ٹوائلٹ میں لوگوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو آپ کے آرام میں خلل ڈال سکتا ہے۔

وقت کا انتخاب

فلائٹ بُک کرتے ہوئے وقت کا خیال رکھیں، فلائٹ بُک کرتے وقت فلائٹ کی روانگی کے اوقات پر غور کریں۔

کوشش کریں کہ صبح کی فلائٹ بُک کروائیں تاکہ آپ رات کی نیند بھرپورلے سکیں۔

کیفین والے مشروب سے اجتناب کریں

فلائٹ سے قبل ایسے مشروب نہ پیئیں جن میں کیفین پائی جاتی ہے، کیونکہ کیفین آپ کی نیند کو فوری بھگاتی ہے۔

آرام دہ لباس

سفر کے دوران آرام دہ لباس کا اتخاب کریں، عام طورپر جہاز میں موجود اے سی کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت کافی کم ہوجاتا ہے۔

یہ آپ کو سر درد محسوس کرواسکتا ہے اور آپ کو نیند آنے میں دشواری بھی ہوگی۔

سفر میں کن چیزوں کو ساتھ رکھیں

گردن کا تکیہ اورآنکھوں کا کور کو اپنے بیگ میں لازمی رکھیں، کیونکہ اس کی مدد سے آپ پرسکون اور آرام دہ نیند حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوسکتے ہیں۔

صحت

Flights

lifestyle

Guidelines

travelling

scholars