Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلیک ہیڈز سے پریشان خواتین کیلئے چند اہم ٹوٹکے

چہرے کی جلد پر موجود یہ بلیک ہیڈزخواتین کی خوبصورتی میں خلل ڈالتے ہیں
شائع 06 اکتوبر 2023 02:36pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چونکہ خواتین اپنے چہرے کی جلد کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہیں، اس لیے ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں۔

اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنے کا تصور نیا نہیں ہے، خواتین پہلے قدرتی اجزاء جیسے زیتون کا تیل، دودھ، عرق گلاب کو اپنی جلد کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کرتی تھیں۔

کیل یا بلیک ہیڈزچہرے کی جلد پرمہاسوں کی ایک عام شکل ہے جو خواتین کی خوبصورتی میں خلل ڈالتے ہیں۔

بلیک ہیڈز کو اوپن کومیڈون(open comedones) کہا جاتا ہے۔ یہ اضافی تیل اور جلد کے مردہ خلیات کی وجہ سے چہرے پر نمودار ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

چہرے کی خشک جلد سے نمٹنے کے آسان طریقے

بڑھتی عمر کے باعث جلد پر سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کا انتہائی مفید ٹوٹکا

خشک جلد کو گھرمیں موجود اشیاء سے نرم ملائم بنائیں

خواتین اس کیلئے مہنگے مہنگے بیوٹی پارلرز کا رُخ کرتی ہیں، جبکہ ذیل میں موجود ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے خواتین باآسانی ان سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ملتانی مٹی اور سنگترے کے چھلکے(orange peel)

ملتانی مٹی جلد سے اضافی تیل کو جذب کرنے کی وجہ سے مشہور ہے، جبکہ سنگترے کے چھلکوں میں موجود وٹامن سی اور سائٹرک ایسڈ جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

اس جادوئی فیس ماسک کو بنانے کیلئے ملتانی مٹی اور سنگترے کے چھلکوں کو برابر مقدار میں ایک چمچ پانی کے ساتھ مکس کریں، 5 سے 10 منٹ کے لیے اسے چہرے پر لگا چھوڑ دیں۔

ہلکے ہاتھوں سے آہستہ آہستہ اسکرب کریں اور پھر اپنے چہرے کو پانی سے دھو لیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بلیک ہیڈزکو ختم کرنے کیلئے مؤثر ہے، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ پانی کو اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔

اب اس پیسٹ کو چہرے پر بلیک ہیڈز والی جگہوں پرلگائیں، چند منٹ چھوڑنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

چینی اور لیموں

چینی اسکرب کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے، جبکہ لیموں جلد کو روشن کرنے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں کے چند قطرے اور ایک کھانے کا چمچ چینی کو اچھی طرح مکس کریں، آہستہ آہستہ اس پیسٹ سے اپنی جلد پر مساج کریں اور 10 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں۔ آخر میں چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

شہد اور دارچینی

شہد جہاں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہے تو وہیں دار چینی بھی جلد میں خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے۔

اس فیس ماسک کو بنانے کیلئے ایک کھانے کا چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر مکس کریں۔

اس آمیزے کو ١٠ منٹ کے لیے اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کریں اورپھرٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

Women

lifestyle

Beauty Hacks

skincare

blackheads