Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی شائقین پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کیلئے پرجوش

پاکستانی ٹیم کی آمد پر جیسا استقبال کیا، اسٹیڈیم میں بھی اسی طرح سپورٹ ملے گی، مقامی افراد
شائع 06 اکتوبر 2023 01:02pm
تصویر: پی سی بی/ ایکس اکاؤنٹ
تصویر: پی سی بی/ ایکس اکاؤنٹ

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج شاہینوں کا پہلا امتحان ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھارتی شہرحیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کا پہلا میچ کھیلے گی۔

امید کی جارہی ہے کہ وہاں پرزیادہ تعداد میں پاکستانی شائقین موجود نہ ہوں کیونکہ بھارتی حکومت نے اب تک پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزوں کا اجرا نہیں کیا ہے۔

حیدرآباد شہر میں میچ سے قبل سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اگر موسم کی بات کی جائے تو دوپہر 12 بجے حیدرآباد میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کی شروع ہونے تک اس میں 2 سے 3 ڈگری اضافے کی توقع ہے۔

پاکستانی شائقین کو بھارت ویزا نہ ملنے کافی دکھ ہے، تو ساتھ ہی حیدرآباد میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پاکستانی ٹیم کی آمد پر جس طرح ان کا استقبال کیا گیا، سٹیڈیم میں اسی طرح کی سپورٹ انھیں ملے گی۔

بھارتی شہر بنگلورسے خصوصی طور پر پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ دیکھنے کے لیے حیدرآباد تک کا سفر کرنے والے بھارتی شہری نوید خان کا کہنا ہے کہ جس انداز میں پاکستان کی ٹیم کا استقبال کیا گیا وہ بہت خوش آئند ہے، یہ ٹورنامنٹ بہت اچھے ماحول میں ہو گا۔

ایک خاتون مہوا دتا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم سات برس بعد انڈیا آئی ہے اور ان کا بہت شاندار خیرمقدم ہوا ہے، میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم حیدرآباد میں ایک ہفتے سے مقیم ہے اور اس دوران اُن کی میزبانی اور کھانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023