Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد، وکیل پرحملہ کرنیوالی خاتون جوابی فائرنگ میں جاں بحق

حملہ آور خاتون کی شناخت نہیں ہوئی، پولیس
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 02:12pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تاندلیا نوالہ کے احاطہ عدالت میں وکیل پرحملہ کرنے والی نامعلوم برقع پوش خاتون جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئیں۔

تاندلیا نوالہ کے احاطہ عدالت میں نامعلوم خاتون نے فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ ملک صدیق کو زخمی کردیا۔

وکیل ملک صدیق اعوان کے گارڈز نے جوابی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق برقع پوش خاتون کی شناخت فرحت نام سے ہوئی، جو چک431 کی رہائشی ہیں۔ حملہ آور خاتون کا تعلق تہرے قتل کے خاندان سے ہے اور ایڈووکیٹ صدیق اعوان مخالف پارٹی کے وکیل تھے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس نے حملہ آور خاتون کے ساتھ ہونے کے شبہ میں ایک خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

Faisalabad

Lawyers

Punjab police