Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 4 مزید افراد گرفتار

گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ایف آئی اے
شائع 06 اکتوبر 2023 11:23am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 2 مرد اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں،

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، اور بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر کو ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 8 افراد کو گرفتار کیا تھا، جب کہ 29 ستمبر کو ملتان ایئرپورٹ سے ہی 16 افراد کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔

Beggers

pakistani beggers