Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان کی سابق اہلیہ کا اداکار کے بارے میں نیا انکشاف

علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پر نجی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 11:27am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے اداکار سے علیحدگی کے بعد سے جاری تنازعات میں ایک اہم انکشاف کردیا۔

گزشتہ روزعلیزہ سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا ایک سیشن کیا، جس میں انہوں نے نجی زندگی کے بارے میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

اس سیشن کے دوران ایک مداح نے علیزہ سلطان سے فیروز خان کے بطورِ والد کردار سے متعلق سوال کیا کہ ’کیا یہ سچ ہے کہ فیروز خان اپنے بچوں کے اخراجات پورے نہیں کرتے؟‘

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، یہ سچ نہیں ہے، وہ اپنے بچوں کی آدھی مالی ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

علیزے کے وکیل کی فیروز خان کو بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

علیزے کو تنہا چھوڑ دیں، فیروز خان کی درخواست

فیروز خان کا شرمین عبید چنائے کو معاف کرنے کا اعلان

ابتدائی طور پر دونوں کے درمیان بچوں کے اخراجات کے حوالے سے تنازع تھا اور عدالت نے دونوں فریقین کو اپنی رضامندی کے تحت اخراجات کے معاملات حل کرنے کے لیے وقت دیا تھا۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

مداحوں نے اس سیشن کے دوران علیزہ سلطان سے ان کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی کچھ سوالات پوچھے، ایک مداح نے سوال کیا کہ ’آپ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہتی ہیں؟‘

علیزہ سلطان نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’میں زندگی میں توازن قائم کرنا سیکھنا چاہتی ہوں۔ دنیا اور دین میں توازن پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ صبر، مغفرت، رشتوں کے درمیان توازن، اچھے اور برے دونوں تجربات سے سیکھیں‘۔

علیزہ سلطان نے حجاب کو اپنی زندگی میں شامل کرنے سے متعلق مزید کہا کہ ’عام طور پر جب میں باہر جاتی ہوں تو اپنے سر کو دوپٹے سے ڈھانپ لیتی ہوں، لیکن اب میں اسے اپنے انسٹاگرام پر بھی پہننا چاہتی ہوں، مناسب حجاب نہیں بلکہ سر پر دوپٹہ ضرور لوں گی‘۔

واضح رہے کہ سیدہ علیزہ سلطان ایک خوبصورت، باصلاحیت اور نوجوان پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

وہ پاکستان کے مشہور ٹیلی ویژن اداکار فیروز خان سے شادی کے بعد ہی سے سرخیوں میں رہی ہیں، 2022 میں ان دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

فیروز خان اور علیزہ سلطان کے دو خوبصورت بچے بھی ہیں، جن کی تصاویرعلیزہ سلطان نے حال ہی میں اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں۔

علیزہ سلطان نے اب سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر اپنی ایک نئی پہچان بنائی ہے۔

Instagram

lifestyle

Aliza Sultan

Feroze Khan Ex Wife

Question & Answers