Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موبائل فون پانی میں گرجانے پر کیا کرنا چاہئے؟

یہ طریقہ کارآپ کیلئے معجزانہ طورپر کام کرسکتا ہے
شائع 06 اکتوبر 2023 12:08pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

طبعیت ناساز ہو تو کوئی اتنی فکر کی بات نہیں، لیکن موبائل فون صحیح نہیں چل رہا تو یہ قابلِ تشویش ہے، موبائل صارفین کیلئے موبائل کا نہ چلنا کسی ہارٹ اٹیک سے کم نہیں ہوتا۔

آج کے دور میں شاید ہی کوئی ہو جو موبائل فون کے بخار میں مبتلا نہ ہو، یہی وجہ ہے کہ ہر وقت ہر جگہ اکثریت کے ہاتھوں میں موبائل ہی پایا جاتا ہے۔

لیکن ہر وقت موبائل فون کا یہ بخار آپ کو کبھی کبھار سنگین حادثات سے بھی دوچار کرسکتا ہے۔

لیکن اگرکبھی موبائل پانی میں گر جائے تو یہ ’دل حلق میں آجانے‘ جیسی کیفیت سے مماثلت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

موبائل کا بےجا استعمال بچوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے لگا

موبائل فون پاس نہ ہونے پر ہونیوالی بے چینی کو بیماری قرار دیدیا گیا

اب صرف نمک اور پانی سے ہوگی بیٹری چارج

پانی میں گرنے سے موبائل فون اکثر خراب ہی ہوجاتے ہیں، لیکن اب آپ گھر بیٹھے ہی ایک ٹوٹکے کی مدد سے اس کو صحیح کرسکتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ طریقہ کارآپ کیلئے معجزانہ طورپر کام کرسکتا ہے، اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو اسے کسی کپڑے سے صاف کرنے کے بعد چاولوں کے ڈبے میں 48 گھنٹوں کیلئے ڈال دیں۔

خشک چاول آپ کے فون سے سارا پانی جذب کرلیں گے، لیکن اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ بیٹری اور سم کارڈ لازمی نکال لیں۔

خیال رہے کہ اپنے فون کو خشک کرنے کے لیے کبھی بھی بلو ڈرائر کا استعمال نہ کریں۔ گرم ہوا ڈیوائس کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، اس کی وجہ سے نمی آپ کے موبائل ڈیوائس کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

آپ موبائل سے نمی کو ختم کرنے کے لیے ویکیوم کلینر کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ویکیوم اور فون کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ ضرور رکھیں۔

lifestyle

lifehacks

RIce

Cellphone

Water Tank

Device