Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: پہلے میچ میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی بورڈ کی شائقین کیلئے ’بمپرآفر‘

سیکرٹری بی سی سی آئی نے ایکس پوسٹ میں کچھ 'مُفت' دینے کا اعلان کیا ہے
شائع 06 اکتوبر 2023 10:21am
اسکرین گریب: پی ٹی وی
اسکرین گریب: پی ٹی وی

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوجانے کے دعوؤں کے بعد خالی اسٹیڈیم کی ہزیمت اٹھانے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ تماشائیوں کو میدان کا رخ کرنے کی ترغیب دینے کیلئے مضحکہ خیز آفرلے آئے۔

بھارتی شہراحمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے افتتاحی میچ میں خالی کرسیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں جنہیں دیکھ کر آن لائن بکنگ ویب سائٹ کی جانب سے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا۔

میچ کے دوران ہی جے شاہ نے ایکس پوسٹ میں اعلان کرڈالا کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں مفت منرل واٹر دیا جائے گا۔

جے شاہ نے لکھا کہ اسٹیڈیم میں منرل واٹر اورپیکنگ میں دستیاب مفت پانی دیا جائے گا، شائقین ہائیڈریٹڈ رہیں اورکھیل سے لطف اندوز ہوں۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ کپ: ’بھارتی اسٹیڈیم کی ان کرسیوں پر کیا جے شاہ بیٹھیں گے؟‘

پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناک ناکامی

ورلڈ کپ: پاکستان کا پہلا ٹاکرا آج نیدر لینڈ سے ہوگا

بی سی سی آئی نے تو اسٹیڈیم میں مفت پانی کی لالچ دی جس کیلئے ٹکٹ تو شائقین کو خود ہی خریدنا پڑے گا، لیکن سابق بھارتی کرکٹر وریندرسہواگ نے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچتے ہوئے مفت انٹری کا مطالبہ کردیا۔

سہواگ نے بھارتی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے مفت ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے شائقین دفتری اوقات کے بعد اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ اسکول اور کالج کے بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔

اس سے قبل بھارت کو پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گندی اور پرندوں کے فضلے سے بھری ہوئی کرسیوں کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

india

jay shah

mineral water

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023