کاروباری ہفتے کا آخری روز، روپے کے مقابلے ڈالر مزید کم ہوگیا
اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کی قدر میں بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کا لین دین 282 روپے 68 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 62 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی،
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 2 روپے کمی سے 282 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جو 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار576 ہوگیا ہے۔
pakistan stock exchange
Pakistan Rupee
US Dollars
مقبول ترین
Comments are closed on this story.