Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سفید چینی کے متبادل گڑ کے فوائد جان کر آپ بس یہی استعمال کریں گے

گڑ کا استعمال اپنی غذائیت کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہا ہے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 11:50am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ایک تحقیق کے مطابق سفید چینی کا استعمال انسانی صحت کیلئے خطرات کا گڑھ ہے، یہ انسانی صحت کیلئے متعدد مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین نے ’گڑ‘ کو ریفائنڈ سفید چینی کا متبادل قرار دیا ہے، یہ نہ صرف مٹھاس میں لذیذ ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

گڑ کا استعمال اپنی غذائیت کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہا ہے، طبی ماہرین اسے ’سپر فوڈ مٹھاس(Super Food Sweet)‘ کہتے ہیں۔

یہ زمانہ قدیم سے بھارت میں استعمال کیا جاتا رہا ہے، اب یہ بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور پاکستان میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہمارے مختلف شوق کس طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں

کیا ناریل کا تیل واقعی خشکی کے لئے فائدہ مند ہے؟

کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج

روزمرہ کی بنیاد پر گڑ اور گڑ سے بنی چینی کا استعمال انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے

طبی ماہرین ذیابیطس کے شکار افراد کو ریفائنڈ شوگر کے استعمال سے گریز پر زور دیتے ہیں۔

شوگر کے شکار افراد کھجور یا گڑ کی ایک مخصوص مقدار استعمال کر سکتے ہیں۔ آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور یہ گڑ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔

کھانسی کا علاج

ادویاتی اجزا سے بھرپور یہ گڑ موسمی نزلہ زخام سے چھٹکارا حاصل کرنے میں انتہائی مفید ہے۔

یہ جہاں گرم موسم میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے تو وہیں سردیوں میں یہ سانس کی مختلف بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے گڑ کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہے، گڑ نہ صرف میٹابولزم کو تیز کرتا ہے بلکہ اضافی فیٹس(چربی) کو بھی ختم کرتا ہے۔

میٹھے کے شوقین افراد کھانے کے بعد کسی میٹھی چیزکے بجائے گڑ کا ایک ٹکڑا کھانے کی عادت کو اپنا معمول بنائیں۔

نظامِ ہاضمہ میں بہتری

روزانہ کی بنیاد پر گڑ کھانا انسانی جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے، ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے اور غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب ہونے میں مدد کرتا ہے۔

تیزابیت کو دور کرتا ہے

تیزابیت ایک طرح سے پریشان کن ہے، جو سینے میں جلن کا سبب بنتی ہے۔ یہ دل کے دورے کے خطرات کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔

گڑ کا ایک چھوٹا ٹکڑا تیزابیت کے تمام مسائل کو با آسانی ختم کرتا ہے، اس میں موجود میگنیشیم کی وافر مقدار نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے اور تیزابیت کو بھی دور کرتی ہے۔

خون کی کمی کو دور کرتا ہے

خون میں ہیموگلوبن کی خراب سطح شدید تھکاوٹ، بے ترتیب دل کی دھڑکن، سانس لینے میں دشواری اور چکر آنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ان علامات کو نظر انداز کرنا خطرے سے خالی نہیں، گڑ چونکہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ قدرتی طور پر ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

صحت

health tips

Benefits

Jaggery

healthy lifestyle

Gur