Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ: پہلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

بھارتی ٹیم اتوار 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی
شائع 06 اکتوبر 2023 09:33am

بھارتی ٹیم اتوار 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلے گی، قوی امکان ہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز شبھ من گل یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارم میں موجود اوپنر جمعرات کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹیم کے نیٹ سیشن سے باہر ہوگئے تھے اور ڈینگی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کا علاج چل رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ گل کی صحت میں بہتری کی جانب نظررکھے ہوئے ہے اور جمعہ کو ایک اور ٹیسٹ کے پہلے میچ میں ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر گل آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صحت یاب ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو ہندوستان اپنے آپشنز پر غور کرے گا کہ ایشان کشن یا کے ایل راہل کو کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا چاہیئے۔

پلیئنگ الیون میں بھارت کے لیے شبھمن گل کی عدم موجودگی ٹیم کے لئے ایک دھچکا ہوگا کیونکہ وہ اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

گل نے اس سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بنائی تھی۔

وہ انڈین پریمیئر لیگ میں 890 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور حالیہ ایشیا کپ میں 302 رنز کے ساتھ بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست تھے۔ گزشتہ چند اننگز میں انہوں نے 104، 74، 27*، 121، 19، 58 اور 67* رنز اسکور کیے۔

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے کئی اہم کھلاڑی انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ جسپریت بمراہ، کے ایل راہل اور شریاس ایر نے طویل وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ۔

ایشیا کپ کے دوران اسپنر اکشر پٹیل بھی زخمی ہوگئے تھے اور ان کی جگہ روی چندرن اشون کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

india

Australia

dengue

shubman gill

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023