Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرمد کھوسٹ ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

ڈرامہ میں ایک منفرد کہانی کے ساتھ نئے چہروں کو پیش کیا جائے گا
شائع 06 اکتوبر 2023 01:24am

معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ اپنے آنے والی ڈرامہ سیریل گمن کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

اس ڈرامہ میں ایک منفرد کہانی کے ساتھ نئے چہروں کو پیش کیا جائے گا،سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار فیروز قادری، طوبیٰ صدیقی شامل ہیں تاہم پوسٹر میں موجود سیاہ اور سفید لائنز جہاں سازش اور سسپنس کا تاثر پیش کررہی ہیں۔

اگرچہ سیریل گمن سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئی ہیں تاہم متوقع طور پر یہ ڈرامہ اسی ماہ کے آخر میں ٹی وی اسکرین پر پیش کردیا جائے گا ۔

کچھ ماہ قبل سرمد کھوسٹ نے ڈرامہ گناہ میں اداکارہ صبا قمر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

Sarmad Khoosat