Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل اور وہاج کی ویب سیریز کا پریمیئر ساوتھ ویسٹ فلم فیسٹیول میں ہوگا

دی پنک شرٹ بھارٹی پلیٹ فارم زندگی کی تخلیق کردہ ویب سیریز ہے
شائع 06 اکتوبر 2023 01:24am

پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی کی ویب سیریز ’دی پنک شرٹ‘ کا پریمیئر ساوتھ ویسٹ فلم فیسٹیول سڈنی میں ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 8 قسطوں پر مشتمل ویب سیریز کا ورلڈ پریمیئر سائوتھ ویسٹ فلم فیسٹیول سڈنی 2023 میں 16 اکتوبر کو پیلس سنٹرل سنیما میں ہوگا۔

ویب سیریز کی کہانی عمر اور صوفیہ کے گرد گھومتی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے لیکن آخر میں دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں۔

ویب سیریز میں سجل علی نے صوفیہ اور وہاج علی نے عمر کا کردار ادا کیا ہے، دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے۔

دی پنک شرٹ بھارٹی انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زندگی کی تخلیق کردہ ویب سیریز ہے، یہ واحد جنوبی ایشیائی سیریز ہے جسے ساؤتھ ویسٹ فلم فیسٹول سڈنی 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Pink shirt