Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں

واقعہ مقبوضہ کشمیر، تھانہ منڈی راجوڑی میں پیش آیا، متعدد فوجی زخمی
شائع 06 اکتوبر 2023 12:13am
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں۔ فوٹو ــ فائل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں۔ فوٹو ــ فائل

بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی ہے۔ فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے۔ بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں۔

واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی راجوڑی میں پیش آیا۔

فائرنگ کا واقعہ 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا۔

فائرنگ سے متعدد فوجی زخمی ہوئے اور کچھ کو یرغمال بھی بنایا گیا۔

بھارتی فوج میں اس سے قبل بھی ایسے بہت سے واقعات ہوچکے ہیں۔

بھارتی فوج اس طرح کے شدید مسائل کا شکار ہے۔ کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوچکےہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔

modi government

india

Indian Army

azad jammu and kashmir