Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد: جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

میٹرک کے امتحان کا انعقاد اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت کیا گیا
شائع 05 اکتوبر 2023 07:52pm
حافظ آباد: جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن۔ تصویر بذریعہ مصنف
حافظ آباد: جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن۔ تصویر بذریعہ مصنف

حافظ آباد میں معذور طالبعلم نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، نعمان بشیر اسکول سے واپسی پر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے۔

پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور نعمان بشیر آٹھ سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے۔

نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نعمان بشیر کا کہنا ہے کہ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کے حوصلے کی وجہ سے کامیابی ملی۔

نعمان بشیر اسکول سے واپسی پر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام بھی کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔

ذہین طالبعلم آئی ٹی کے شعبہ میں مزید تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث حکومتی توجہ کا طلبگار ہے۔

غربت اور تنگدستی میں مبتلا نعمان کے والدین بیٹے کی اس عظیم کامیابی پر خوش ہیں اور وہ چاہتے ہیں ان کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرے۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پوزیشن ہولڈر نعمان بشیر اور اسکی ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

ٹانگوں سے معذور نعمان بشیر نے کبھی اپنی معذوری کو مجبوری نہیں سمجھا۔ بلند حوصلے اور عزم و ہمت کی مثال نعمان بشیر دوسروں کیلئے مثال ہے۔

punjab

Higher Education Commission

تعلیم