Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی اختلافات بھلا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر توجہ دیں گے، مریم

غلط کام کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن
شائع 05 اکتوبر 2023 06:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر مہنگائی کم ہوگی اور خوشحالی واپس آئے گی۔ اب ہم سیاسی اختلافات بھلا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر توجہ دیں گے۔

مریم نواز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دن پھر سے شروع ہونے والے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد ملک میں امن و سکون کے ساتھ خوشحالی بھی ختم ہو گئی تھی۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک شخص نے آگ اور خون کی ندیاں بہائیں اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے ہر طبقے کو استعمال کیا، غلط کام کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف کی واپسی رکنے کی خبریں مسترد، چار ملکی دورے کا منصوبہ

عمران خان 71 برس کے ہوگئے، سالگرہ کے کیک پر قیدی نمبر درج

شہباز شریف نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کردیا

سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ پر سر شرم سے جھک گئے، ملک میں کوئی اقلیت یا اکثریت نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں۔

Maryam Nawaz

Pakistan Politics

general elections 2023

nawaz sharif returns 2023