Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل
شائع 05 اکتوبر 2023 05:55pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہوگئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اب استحکام پاکستان پارٹی انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے۔

مزید پڑھیں

استحکام پاکستان پارٹی نے رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

3 ماہ بعد بھی جہانگیر ترین اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروانے میں ناکام

استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے

علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونا باعث خوشی قرار

دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونا باعث خوشی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی محنتیں رنگ لائیں، اب آئی پی پی اپنی قانونی حیثیت کے ساتھ عوام میں جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پی کا شاہین کا اب سیاسی افق پر پرواز کے لیے تیار ہے، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے سے عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی آ جائے گی، بیلٹ پیپر پر آئی پی پی کا نام اور شاہین کا انتخابی نشان چھپنے جارہا ہے۔

ECP

اسلام آباد

Notification

registration

IPPs

Election Commission of Pakistan (ECP)

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)