Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تولیے کو نرم اور نئے جیسا بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

ڈرائر کے ذریعے خشک کرنے سے تولیے کے ریشے وقت کے ساتھ سخت اور ختم ہو سکتے ہیں۔
شائع 05 اکتوبر 2023 04:42pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

منہ دھونے یا غسل کے بعد تولیہ لازمی استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تولیہ صاف ستھرا اور نرم و ملائم رہے تاکہ اس سے آپ کی جلد کو نقصان نہ پہنچے۔

اب ہر روز نیا تولیہ تو خرید نہیں سکتے، اس لیے بہتر ہے کہ استعمال شدہ تولیے کو ایک بار پھر نیا اور نرم بنالیا جائے۔

دھونے اور ڈرائر سے خشک کرنے سے تولیے کے ریشے وقت کے ساتھ سخت اور ختم ہو سکتے ہیں۔

لیکن یہ جاننا کہ واشنگ مشین کو کیسے لوڈ کرنا ہے، اور کون سی مصنوعات کا انتخاب کرنا ہے تولیے میں نرمی کو بحال کرسکتا ہے۔

تولیے کو نئے جیسا اور نرم رکھنے کا طریقہ

ماہرین کے مطابق اگر تولیہ کو دھوتے وقت پانی میں سرکہ شامل کر لیا جائے تو اس کی وجہ سے ہمیں نرم و ملائم کپڑے کی خاصیت کے ساتھ اس کے سخت ریشوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

تولیے نئے جیسے رکھنے کے لئے انہیں صحیح طریقے سے دھونا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق ’اپنے تولیے کو دوسرے کپڑوں سے الگ دھونا یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی رنگ یا ریشے آپ کے خوبصورت تولیے میں منتقل نہ ہوسکیں۔

بہت زیادہ ڈٹرجنٹ کا استعمال نہ کریں ، کیونکہ زیادہ ڈٹرجنٹ یا کپڑے کا کنڈیشنر تولیے کو سخت کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

گھر میں موجود ان چیزوں کو فوراً تبدیل کردیں

جار کا ڈھکن کھولنے میں مشکل پریہ طریقہ آزمائیں

شوبزسیلیبرٹیز کی شادیوں سے رنگ کہاں گئے؟

بلیچ کے استعمال سے گریز کریں۔ بلیچ سفید تولیے پر لگے داغ دھبوں کو دور کرسکتا ہے، لیکن یہ رنگوں کو دھندلا بھی بنا سکتا ہے اور کپڑوں کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین پر بوجھ نہ ڈالنا بھی ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق ’تولیے کو واشنگ مشین میں گردش کے لیے ڈرم کے اندر کافی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں اچھی طرح سے دھویا جا سکتا ہے۔‘

بیٹر ورلڈ اپیرل کے بونی فشر کا کہنا ہے کہ ’ایک عام فرنٹ لوڈنگ واشنگ مشین میں تقریباً سات تولیے رکھے جا سکتے ہیں اور ٹاپ لوڈنگ مشین میں 10 کے قریب تولیے رکھے جا سکتے ہیں۔

ایک بار جب آپ دھونے اور خشک کرنے کے عمل کو مکمل کر لیتے ہیں تو تولیے کو نرم رکھنے کا آخری قدم انہیں صحیح طریقے سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس مقصد کے لئے آپ تولیے کو رول کرسکتے ہیں یا صرف فولڈ کرکے رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے تولیے کو ریک یا سیڑھی کی شیلف پر رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کو انہیں ایک دوسرے کے اوپر رکھنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس طرح ایک بار پھر، یہ نچلے حصے کو چپٹا کر دے گا، جس سے وہ سخت اور چپٹے رہ جائیں گے۔

تولیے کو محفوظ کرنے سے پہلے تولیے میں لیوینڈر یا دیگر ضروری تیل کے چند قطرے شامل کریں تاکہ انہیں خوشبودار بنایا جاسکے۔

lifestyle

cleaning hacks

towel

bleach

detergent

fabrics